ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈیا میں پارک لاری سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ موقع پر ہی چار کی موت

منڈیا میں پارک لاری سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ موقع پر ہی چار کی موت

Sat, 06 Mar 2021 11:42:41    S.O. News Service

منڈیا  6 مارچ (ایس او نیوز)  سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے تیزرفتار کار کی ٹکر سے کار پر سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر کی اولین ساعتوں میں منڈیا ضلع کے مدّور تعلقہ کے کوپّا سرکل کے قریب  بنگلور۔میسور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت کیرالہ کے رہائشی جئے دیو، کرن اشوک کے طور پر کی گئی ہے، دیگر دو کے نام  معلوم نہ ہوسکے۔

حادثہ کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی مدّور پولس  جائے وقوع پر پہنچی ، مزید چھان بین  جاری ہے۔

 


Share: